اسلام آباد ۔4 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت جمہوری اور سیاسی آزادی اور آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے‘ اسلام آباد کو بند کرنے کے مجرمانہ عزائم پورے کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی تھی‘ کہیں بھی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں ہوا‘ دس اور پندرہ لاکھ جمع کرنے کے دعوے کرنے والے اس کا ایک …
وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان کا ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔4 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت جمہوری اور سیاسی آزادی اور آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے‘ اسلام آباد کو بند کرنے کے مجرمانہ عزائم پورے کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی تھی‘ کہیں بھی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہیں ہوا‘ دس اور پندرہ لاکھ جمع کرنے کے دعوے کرنے والے اس کا ایک چوتھائی بھی اکٹھا نہیں کر سکے‘ حکومت نے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کی ہے‘ جلاﺅ گھیراﺅ اور انتشار کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران 27 اکتوبر کے واقعات کے حوالے سے تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ جس طرح کی دھمکیاں دی جارہی تھیں، حالات اس نہج پر نہیں پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل جمہوری اور سیاسی آزادی اور آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نے کہا تھا کہ جتنے کارکن مرضی بلا لیں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیجئے لیکن اس کی آڑ میں معمول کی زندگی‘ شہر کو بند کرنے کے خطرناک عزائم کی ریاست اجازت نہیں دے سکتی تھی۔








