امریکی نیوز ایجنسی ”بلوم برگ“ کی رپورٹ

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کی طرف سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد کئی غیرملکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا شروع کردی ہے۔ امریکی نیوز ایجنسی ”بلوم برگ“ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جب سے وزیراعظم محمد نوازشریف برسراقتدار آئے ہیں اس وقت سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا بھر کمپنیوں کی توجہ مرکوز ہے، سیکورٹی چیلنجز اور …

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) پاکستان میں چین کی طرف سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد کئی غیرملکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا شروع کردی ہے۔ امریکی نیوز ایجنسی ”بلوم برگ“ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جب سے وزیراعظم محمد نوازشریف برسراقتدار آئے ہیں اس وقت سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا بھر کمپنیوں کی توجہ مرکوز ہے، سیکورٹی چیلنجز اور بجلی کی کمی کے باوجود ترکی کی ہوم اپلائنسز کی کمپنی آرسلک اور ہالینڈ کی مایہ ناز کمپنی رائل فرائزلینڈ پاکستان میں سرمایہ کاری لارہی ہے۔ بلوم برگ کے مطابق 2014 ءمیں ایک سکول میں طالب علموں کے قتل عام کے بعد دہشت گردوں کے خلاف فوج کے کریک ڈاﺅن اور حکومت کی طرف سے 2018 ءتک بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے منصوبوں کے بعد چین نے پاکستان کے حق میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دوسرے سرمایہ کاروں کو بھی اعتماد دیا۔ چین نے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ رپورٹ میں سٹاک ہوم میں قائم ادارے ”ٹینڈرا فانڈر“ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر متیاس مارٹنسن کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا دھارا ہی بدل دیا ہے اب پاکستانی سٹاکس 160 ملین ڈالر کے ہوچکے ہیں۔ سرمایہ کاری میں اتنی غیرملکی دلچسپی کی ایک بڑی وجہ سی پیک کے معاہدے ہیں۔ اب سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بڑی جانفشانی سے فیصلے کررہے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ چین چھوٹے فیصلے نہیں کرتا ہے بلکہ طویل المدت حکمت عملی کے تحت قدم اٹھاتا ہے۔

Leave a Reply