میر واعظ عمر فاروق کا بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی پر اظہار تشویش

سرینگر ۔ 08 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کنٹرول لائن اور سرحدوں پر کشیدگی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی اور تنازعہ کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ دیرینہ …

سرینگر ۔ 08 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کنٹرول لائن اور سرحدوں پر کشیدگی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی اور تنازعہ کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن و سلامتی کاقیام اور بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ انہوںنے کہاکہ کنٹرول لائن اور سرحدوں پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی، شدید فائرنگ اور گولہ باری سے دونوں اطراف قیمتی انسانی جانوں کے زیاں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر مال واسباب بھی تباہ ہو رہاہے اور کشمیری خوف و ہراس اورعدم تحفظ کا شکار ہےں۔

مزید خبریں

Leave a Reply