وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ڈان نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف افتخار حسین شیرازی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

76
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا سینئرصحافی فواد اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے ڈان نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف وسینئر صحافی افتخار حسین شیرازی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)