ایمسٹرڈیم۔17نومبر (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں ہالینڈ نے ناروے، جمہوریہ چیک نے ایسٹونیا اور فرانس نے فن لینڈ کو شکست دے دی۔ فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فیجینورڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ جی کے میچ میں میزبان ٹیم ہالینڈ نے ناروے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-2 سے شکست دے کر ایونٹ میں ساتویں کامیابی حاصل کر لی۔ اس …
ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں ہالینڈ، جمہوریہ چیک اور فرانس نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

مزید خبریں
ایمسٹرڈیم۔17نومبر (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں ہالینڈ نے ناروے، جمہوریہ چیک نے ایسٹونیا اور فرانس نے فن لینڈ کو شکست دے دی۔ فٹ بال ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فیجینورڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ جی کے میچ میں میزبان ٹیم ہالینڈ نے ناروے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-2 سے شکست دے کر ایونٹ میں ساتویں کامیابی حاصل کر لی۔
اس کامیابی کے بعد ڈچ ٹیم 23 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ گروپ ای کے اہم میچ میں جمہوریہ چیک نے ایسٹونیا کو 0-2 سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے بریبیک اور سائکورا نے ایک، ایک گول کیا۔ گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے فن لینڈ کے خلاف 0-2 سے کامیابی حاصل کی۔ فرانس کی طرف سے کریم بینزیما اور ایمباپی نے ایک، ایک گول کیا۔








