پریمیئر لیگ میں چیلسی کی ٹیم 26 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

لندن۔18نومبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی کی ٹیم ٹیبل پر 26 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ویسٹ ہام کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ پریمیئر لیگ کے 30ویں سیزن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں چیلسی کی ٹیم 26 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔ چیلسی …

لندن۔18نومبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں چیلسی کی ٹیم ٹیبل پر 26 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ویسٹ ہام کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ پریمیئر لیگ کے 30ویں سیزن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں چیلسی کی ٹیم 26 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔

چیلسی کی ٹیم نے اب تک 11 میچز کھیلے ہیں اور وہ 8 میچ جیتنے کے بعد 26 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ مانچسٹر سٹی اور ویسٹ ہام کی ٹیموں نے بھی 11،11 میچز کھیل رکھے ہیں اور وہ 7،7 میچز جیتنے کے بعد بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

لیورپول کی ٹیم 6 میچ جیتنے کے بعد 22 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ، آرسنل کی ٹیم بھی چھ میچز جیت چکی ہے اور وہ 20 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ اور برائٹن اور ہوو البیئن کی ٹیمیں 17،17 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں،وولور ہیمپٹن اور ٹوٹنہام کی ٹیمیں 16،16 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں جبکہ کرسٹل پیلس کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔