بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ اتوار کو کھیلا جائے گا

کولکتہ۔20نومبر (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ (کل) اتوار کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت نے 5 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی۔ ٹی 20 سیریز …

کولکتہ۔20نومبر (اے پی پی):بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ (کل) اتوار کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت نے 5 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 نومبر تک کانپور جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک ممبئی میں کھیلا جائے گا۔