جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ 27 نومبر کو مصر کے خلاف کھیلے گی

60
ایشیا ہاکی کپ، بھارت نے سپر فور مرحلے میں جاپان کو ہرا دیا

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ 27 نومبر کو مصر کے خلاف کھیلے گا۔ ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام 12 واں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ بھارت کے شہر بھوبنیشور میں شروع ہو گیا ہے۔

پاکستان گروپ ڈی میں ارجنٹائن، مصر اور جرمنی کے ساتھ شامل ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس کو جرمنی کے ہاتھوں 2-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

قومی ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 27 نومبر کو مصر جبکہ تیسرا اور آخری گروپ میچ 28 نومبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔