اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 216.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38.5 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 156.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
اکتوبر2021 میں کینیڈاسے ترسےلات زرکاحجم 54.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 38.26 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں کینیڈا سے ترسیلات زرکاحجم 39.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات، سہولیات اورترغیبات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورجاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر11.9 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔