ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل داری کو یقینی بناتے ہوئے حیدر آباد میں بغیر سٹیمپ شدہ چینی کی کھیپ کو ضبط کر لیا ،وزارت خزانہ

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل داری کو یقینی بناتے ہوئے حیدر آباد میں بغیر سٹیمپ شدہ چینی کی کھیپ کو ضبط کر لیا ہے۔ اتوار کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن، آئی اینڈ آئی، آئی آر، حیدرآباد کے انلینڈ ریونیو …

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل داری کو یقینی بناتے ہوئے حیدر آباد میں بغیر سٹیمپ شدہ چینی کی کھیپ کو ضبط کر لیا ہے۔ اتوار کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن، آئی اینڈ آئی، آئی آر، حیدرآباد کے انلینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک سکواڈ (آئی آر ای این) نے ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل داری کو یقینی بنانے کے لئے ٹیکس چوری کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے آپریشن میں گودام سے 172 بغیر سٹیمپ شدہ چینی کے تھیلے ضبط کر لئے ہیں۔

پراجیکٹ ڈائیریکٹر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی طرف سے 11 نومبر 2021 کو جاری کردہ سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کی تعمیل اور ممبر آئی آر آپریشنز، ایف بی آر، اسلام آباد اور ڈاکٹر عامر تالپور، ڈائیریکٹر جنرل آئی اینڈ آئی، آئی آر، اسلام آباد کی خصوصی ہدایات پر ڈائیریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی، آئی آر، حیدر آباد کی ٹیم نے 27 نومبر 2021 کو ٹاور مارکیٹ حیدر آباد میں شوگر ڈیلرز کی دوکانوں پر چینی کے تھیلوں کا معائنہ کیا۔ آئی آر ای این کی ٹیم نے 12 گوداموں کا جائزہ لیا اور مختلف شوگر ملز کی تیار کردہ چینی کے تھیلوں کو چیک کیا۔

یہ چینی کے تھیلے تین شوگر ملز کے تیار کردہ تھے جن میں چیمبر شوگر ملز کے تیار کردہ تھیلے بھی شامل تھے۔ ان میں سے دو شوگر ملز کے تیار کردہ تھیلوں پر ٹیکس سٹیمپ چسپاں تھے۔ چیمبر شوگر ملز کے 172 چینی کے تھیلے جو کہ گلزار اینڈ کمپنی کی کاروباری حدود میں رکھے ہوئے تھے، پر ٹیکس سٹیمپس چسپاں نہیں تھے۔ ٹیم نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی شق 40 سی، سیلز ٹیکس جنرل آرڈر 5 اور سیلز ٹیکس رولز 2006 کی خلاف ورزی پر 172 چینی کے تھیلے ضبط کر لئے اور قانون کی متعلقہ شقوں کے تحت چیمبر شوگر ملز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یہا ں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آئی آر ای این کی ٹیموں نے لاہور اور راولپنڈی میں واقع شوگر ڈیلرز کی کاروباری حدود میں بھی آپریشنز کئے ہیں لیکن وہاں پر موجود چینی کے تمام تھیلوں پر ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے تحت ٹیکس سٹیمپس چسپاں تھے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی نشاندہی نہ ہوئی جو کہ شوگر سیکٹر کی طرف سے ٹیکس قوانین کی تعمیل کی طرف ایک بڑی مثبت پیش رفت ہے۔ ڈاکٹر محمد اشفاق احمد چئیرمین ایف بی آر نے ڈاکٹر عبدل رحمان کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے چھاپہ مارنے والے سکواڈ کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے اور اس طرح کے کامیاب آپریشنز جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے پراجیکٹ ڈائیریکٹر کی طرف سے بغیر ٹیکس ادائیگی اشیاء کی سپلائی کے خلاف جاری انفورسمنٹ آپریشنز کی بھی تعریف کی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 23 نومبر 2021 کو چینی سیکٹر کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا افتتاح کیا تھا اور پرزور طریقے سے ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل داری اور بغیر ٹیکس ادائیگی چینی کے تھیلوں کی سپلائی کے خلاف آپریشنز تیز کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

چئیرمین ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے دائرہ کار میں آنے والے سیکٹرز کی مصنوعات کی سپلائی کی نقل و حمل کو ٹیکس سٹیمپ چسپاں نہ ہونے کی صورت میں روک دیا جائے گا۔ ڈاکٹر قیصر اقبال ممبر آئی آر آپریشنز ایف بی آر، اسلام آباد نے آئی آر ای این سٹاف کو حیدر آباد میں کامیاب آپریشن کرنے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آنے والے مہینوں میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام پر عمل داری سے اور آئی آر ای این کے کامیاب آپریشنز کی وجہ سے غیر قانونی اور بغیر ٹیکس ادائیگی کے چینی کے سٹاک کا قلع قمع ممکن ہو گا جس سے ریونیو میں اضافہ ہو گا۔

مزید خبریں