وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے فیڈرل جنرل ہسپتال کو مزید عملے اور طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔ فیڈرل جنرل ہسپتال کا انتظام حال ہی میں کابینہ ڈویژن سے وزارت کیڈ کو منتقل کیا گیا ہے، وزیر مملکت نے فیڈرل جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں موجود طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیر مملکت نے ہدایت …

اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے فیڈرل جنرل ہسپتال کو مزید عملے اور طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔ فیڈرل جنرل ہسپتال کا انتظام حال ہی میں کابینہ ڈویژن سے وزارت کیڈ کو منتقل کیا گیا ہے، وزیر مملکت نے فیڈرل جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں موجود طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیر مملکت نے ہدایت کی کہ اسلام آباد کے دو بڑے ہسپتالوں پولی کلینک اور پمز میں مریضوں کا رش کم کرنے کیلئے چک شہزاد اور گرد ونواح کے مریضوں کو فیڈرل جنرل ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیر مملکت کو بتایا گیا کہ فیڈرل جنرل ہسپتال دو سو بستروں پر مشتمل سیکنڈری سطح کا ہسپتال ہے جس میں بہتر سہولیات فراہم کر کے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کیا جا سکتا ہے اور علاقے کے لوگوں کو نزدیک ترین بہتر طبی سہولیات پہنچائی جا سکتی ہیں۔

Leave a Reply