اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):رواں مالی سال کے پہلے 5مہینوں میں ملکی برآمدات میں 26.68فیصد اضافے کے ساتھ 12.3ارب ڈالر کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ نومبر کے مہینے میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 17.04فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لیکر نومبر تک کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 12.344 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا …
رواں مالی سال ملکی برآمدات میں 26.68فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):رواں مالی سال کے پہلے 5مہینوں میں ملکی برآمدات میں 26.68فیصد اضافے کے ساتھ 12.3ارب ڈالر کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ نومبر کے مہینے میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 17.04فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لیکر نومبر تک کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 12.344 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26.68فیصد زیادہ ہے گزشتہ مالی سال کے پہلے 5مہینوں میں ملکی برآمدات کا حجم4 9.74ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
نومبر کے مہینے میں ملکی برآمدات کا حجم 2.884ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر کے مقابلے میں17.04فیصد زیادہ ہے ۔اکتوبر میں ملکی برآمدات کا حجم 2.464ارب ڈالر رہا ۔ سالانہ بنیادوں پر نومبر کے مہینے میں ملکی برآمدات میں 32.84فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ۔ نومبر کے مہینے میں ملکی برآمدات کا حجم 2.884ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر1 2.17ارب ڈالر کے مقابلے میں 32.84فیصد زیادہ ہے۔
جاری مالی سال کے پہلے 5مہینوں میں ملکی درآمدات میں 69.17فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے اس عرصے میں ملکی درآمدات کا حجم 32.93ارب ڈالر رہا ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی درآمدات کا حجم 19.468ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ نومبر کے مہینے میں ملکی درآمدات کا حجم 7.847ارب ڈالر رہا جو اکتوبر کے مقابلے میں 23.15فیصد اور گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 82.83فیصد زیادہ ہے ۔
اکتومبر میں ملکی درآمدات کا حجم 6.372ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال نومبر میں ملکی درآمدات کا حجم2 4.29 ارب ڈالررہا ۔ جاری مالی سال کے پہلے 5مہینوں میں تجارتی خسارہ 20.59ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 111.74فیصد زیادہ ہے ۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم4 9.72ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا ، نومبر کے مہینے میں تجارتی خسارے کا حجم 4.96ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر کے مقابلے میں 27.01فیصد زیادہ ہے ۔ اکتوبر کے مہینے میں تجارتی خسارے کا حجم 3.90ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔








