اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریڈیو ملک کے دیہی اوردور دراز کے علاقوں تک اطلاعات پہنچانے کا موثر ذریعہ ہے ‘ حکومت کی موثر اور جامع پالیسیوں کی بدولت دہشت گردی کی کارروائیوں میں کمی‘ توانائی کے منصوبوں‘ موٹر وے کو ملک کے دیگر بڑے شہروں کے ساتھ منسلک کرنے‘ لوڈ شیڈنگ میں …
وزیر مملکت برائے اطلاعات کی ریڈیو پاکستان کے دورہ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریڈیو ملک کے دیہی اوردور دراز کے علاقوں تک اطلاعات پہنچانے کا موثر ذریعہ ہے ‘ حکومت کی موثر اور جامع پالیسیوں کی بدولت دہشت گردی کی کارروائیوں میں کمی‘ توانائی کے منصوبوں‘ موٹر وے کو ملک کے دیگر بڑے شہروں کے ساتھ منسلک کرنے‘ لوڈ شیڈنگ میں کمی سمیت ایسے مثبت اقدامات بارے ریڈ یو پاکستان کے ذریعے عوام کو موثر انداز میں آگاہی دی جا سکتی ہے‘ اطلاعات تک رسائی کے ایکٹ پر کام مکمل کرلیاگیا ہے اور منظوری کےلئے جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وہ جمعرات کو ریڈیو پاکستان کے دورہ کے دوران خبروں اور حالات حاضرہ کے برا ہ راست پروگرام میں شرکت اور اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان کے جنرل نیوز روم، ویب ڈیسک، صوت القرآن چینل اور مختلف سٹوڈیوز اور نیشنل براڈ کاسٹنگ ہاﺅس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہیں ہر شعبے کے کام کی نوعیت بارے بریفنگ بھی دی گئی ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کا پلیٹ فارم داخلی اور خارجی سطح پر پاکستان کامثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا‘ اس مقصد کے حصول کیلئے انسانی وسائل کی تربیت اورریڈیو پاکستان اور وزارت اطلاعات کے دوسرے اداروں کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔








