محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر مری میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا

81
محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر مری میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا

راولپنڈی۔19جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ پر مری میں شدید برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے مطابق جمعہ کی شب ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا ۔

اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں شدید بارش اور مری میں شدید برف باری سوموار تک جاری رہے گی۔برفباری سے مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔