بلوچستان کے امن کو خراب کرنے والوں کو بیرون ممالک سے پشت پنائی حاصل ہے،سیکورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی کو بڑی تباہی سے بچایا ہے،وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءلانگو

60
بلوچستان کے امن کو خراب کرنے والوں کو بیرون ممالک سے پشت پنائی حاصل ہے،سیکورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی کو بڑی تباہی سے بچایا ہے،وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءلانگو

کوئٹہ۔3فروری (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے داخلہ و قبائلی امور میر ضیاءلانگو نے کہا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے رابطے بھارت اور افغانستان سے ملے ہیں،بلوچستان کے امن کو خراب کرنے والوں کو بیرون ممالک سے پشت پنائی حاصل ہے۔

سیکورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی کو بڑی تباہی سے بچایا ہے،جمعرات کوکوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں کو نوشکی، پنجگور میں سکیورٹی فورسز حملوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے مشیر داخلہ ضیاءلانگو کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ دھائیوں سے بلوچستان میں دہشت گردی جاری ہے۔

دہشت گردی نے صوبے کے ہر مکتبہ فکر کو نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہادر سیکورٹی فورسز نے امن کی خاطر قربانیاں دی ہے بلوچستان کے امن کو خراب کر نے والوں کو بیرون ممالک سے پشت پنائی حاصل ہے۔ سیکورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی کو بڑی تباہی سے بچایا ہے۔

مشیر داخلہ بلوچستان نےکہا کہ سکیورٹی فورسزنے بہادری سےدہشتگردوں کامقابلہ کیااورانہیں پسپاکیا۔ شہید ہونیوالے جوانوں کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے.میر ضیا ءلانگو نے کہا کہ 4 سے 5 دہشت گرد لڑائی کے دوران پنجگور میں بازار کی طرف فرار ہوئے ہیں، جن کی تلاش کیلئے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

مشیر داخلہ ضیاءلانگو نے جمعرات کو نوشکی اور پنجگور میں بدھ کی شام سیکیورٹی فورسز کے کیمپو ں پر دہشت گردوں کے حملوں سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں آپریشن کی وجہ سے فی الحال بازار بند ہے، جو کلیئرنس کے بعد کھول دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملوں کے دوران نو شکی میں 9 دہشت گرد جبکہ پنجگور میں میں 5 سے 6 تخریب کار مارے گئے،

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے۔مشیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ایف سی کے 5 جوان شہید اور 12 زخمی ہوئے جبکہ پنجگور میں 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 11 اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے نوشکی کا علاقہ کلیئر کردیا ہے۔ضیاءلانگو کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بلوچستان دہشتگردی کے لپیٹ میں ہے ، دہشت گردوں نے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا۔مشیر داخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ گزشتہ کچھ روز کے دوران دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے،

غیر ملکی قوتیں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہی ہیں، نوشکی اور پنجور میں جانوں کی قربانی دیکر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ کمیٹی نے ایران سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔