پاک فضائیہ کا نیشنل ڈیفنس فضائی مشق کا انعقاد

97
پاک فضائیہ کے 7 ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):پاک فضائیہ نے نیشنل ڈیفنس فضائی مشق کا انعقاد کیا جس میں جارحانہ اور دفاعی قوتوں کی ہم آہنگی اور مربوط استعمال کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشق کے انعقاد کا مقصد حقیقی خطرات کے ماحول میں پاکستان ایئر ڈیفنس کی آپریشنل صلاحیتوں اور عسکری تیاریوں میں اضافہ کرنا ہے۔ عسکری مشق میں پاک فضائیہ کےآپریشنل اثاثہ جات بشمول لڑاکا طیاروں،

زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹمز، سینسرز، فورس ملٹی پلائرز اور بیٹل مینجمنٹ سینٹرز کے علاوہ آرمی ایئر ڈیفنس کے اثاثہ جات نے بھرپور شرکت کی۔ پاک فضائیہ کی ایئر ڈیفنس کمانڈ نے مشق میں شریک تمام ایئر ڈیفنس اثاثہ جات کو مجموعی طور پر کمانڈ کیا۔