اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):ملک سے آٹوپارٹس کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں گاڑیوں کے پرزہ جات کی برآمدات سے ملک کو11.18 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.58 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی …
آٹوپارٹس کی برآمدات سے آمدنی میں 6 ماہ کے دوران 24.58 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):ملک سے آٹوپارٹس کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں گاڑیوں کے پرزہ جات کی برآمدات سے ملک کو11.18 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.58 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آٹوپارٹس کی برآمدات سے ملک کو8.97 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2021 میں آٹوپارٹس کی برآمدات سے ملک کو1.86 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجودسمبر2020 میں 1.20 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2021 میں آٹوپارٹس کی برآمدات کاحجم20.81 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی برآمدات کاحجم 15.23 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11.81 ارب ڈالرتھا۔








