چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، ارشد مجید کا ضلع دیامر کا دورہ
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، ارشد مجید کا ضلع دیامر کا دورہ

مزید خبریں
گلگت۔ 05 جولائی (اے پی پی):چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، ارشد مجید نے ضلع دیامر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اراضی کے حصول، متاثرین کی آبادکاری، اعتماد سازی کے اقدامات اور منصوبے سے متعلق اہم ترقیاتی امور پر غور کیا گیا۔چیف سیکرٹری نے منصوبے سے متعلق زیرِ التوا مسائل کے بروقت حل کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور باہمی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ حکومتِ گلگت بلتستان منصوبے کی بروقت اور کامیاب تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون اور مکمل معاونت فراہم کرتی رہے گی۔دورے کے دوران چیف سیکرٹری نے دیامر بھاشا ڈیم کے مقام پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ بھی کیا۔ انہیں منصوبے کی انتظامی اور تکنیکی ٹیم کی جانب سے تعمیراتی پیش رفت، مختلف مراحل پر جاری کاموں اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔








