زرمبادلہ کے ذخائر 23.720 ارب ڈالرہوگئے

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 23.720 ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 4 فروری 2022 کوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر23.720 ارب ڈالرہوگئے، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 17.33 ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.384 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 4 فروری کوآئی ایم ایف کے توسیعی فنڈسہولت کے تحت 1053 ملین ڈالرموصول ہوئے۔ اسی …

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 23.720 ارب ڈالرہوگئے۔سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 4 فروری 2022 کوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر23.720 ارب ڈالرہوگئے، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 17.33 ارب ڈالرجبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 6.384 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 4 فروری کوآئی ایم ایف کے توسیعی فنڈسہولت کے تحت 1053 ملین ڈالرموصول ہوئے۔ اسی طرح پاکستان انٹرنیشنل سکوک بانڈز کے اجرا سے 1 ارب ڈالرموصول ہوئے ہیں۔ بیرونی قرضہ اوردیگرادائیگیوں کے بعد سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر1609 ملین ڈالرکے اضافہ کے بعد 17.336 ارب ڈالرہوگئے۔