برقی پنکھوں کی پیداوارمیں 5 ماہ کے دورا ن 17.65 فیصد اضافہ

102
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):ملک میں برقی پنکھوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں ملک میں برقی پنکھوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر17.65 فیصداورنومبرکے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر20.43 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2021 تک کی مدت میں ملک میں 1,149,114یونٹس برقی پنکھوں کی پیداوارریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.65 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 976,709 یونٹس برقی پنکھوں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

نومبرکے مہینہ میں ملک میں 178,448 یونٹس برقی پنکھوں کی پیداوارحاصل ہوئی جونومبر2020 کے مقابلہ میں 20.43 فیصد زیادہ ہے، نومبر2020 میں ملک میں 148,194یونٹس برقی پنکھوں کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر3.26 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔