اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے دسمبر2021 تک کی مدت میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کی مدمیں 1.092 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 77.97فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کاحجم 613.78 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دسمبر2021 میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس کے اخراجات کی مدمیں 194.78 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہواتھاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 131.14 ملین ڈالرتھا۔
مالی سال 2021 میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاکل حجم 1.408 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی درآمدات کاکل حجم36.41 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23.20 ارب ڈالرتھا۔