رواں مالی سال ترسیلات 9.1 فیصد اضافے سے 18 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہیں،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):مالی سال 22 کے پہلے سات ماہ کے دوران ترسیلات بڑھ کر 18 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 9.1 فیصد زائد ہیں۔سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق جنوری 2022ء میں کارکنوں نے 2.14 ارب ڈالر ترسیلات بھجوائیں ، اس طرح مسلسل 20 ویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات وطن پہنچیں۔ …

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):مالی سال 22 کے پہلے سات ماہ کے دوران ترسیلات بڑھ کر 18 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 9.1 فیصد زائد ہیں۔سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق جنوری 2022ء میں کارکنوں نے 2.14 ارب ڈالر ترسیلات بھجوائیں ، اس طرح مسلسل 20 ویں مہینے 2 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات وطن پہنچیں۔

جنوری 2021ء کے مقابلے میں ترسیلات 5 فیصد کم رہیں جس کی جزوی وجہ سفر پر عائد رکاوٹوں کا نرم ہونا ہے۔ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں ترسیلات 14.9 فیصد کم رہیں جس کا سبب سیزن ہے۔جنوری 2022ء میں زیادہ تر رقوم سعودی عرب (540 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (374 ملین ڈالر)، برطانیہ (320 ملین ڈالر) اور امریکہ (208 ملین ڈالر) سے آئیں۔