اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):ٹیکس کمپلائنس میں اضافے کےعمل کو تیز تر کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک (IREN) اسکواڈز نےمالی سال 2021-22 کے سات ماہ میں 225382680روپے مالیت کے93526800غیر قانونی سگریٹ ضبط کئے جس میں 183904753 روپے کے ڈیوٹی اور ٹیکسز شامل ہیں۔ اسی طرح آئی آرای این نے جنوری 2022 کے دوران29708028روپے(تقریباً13080000سٹکس) کے نان ڈیوٹی/غیرٹیکس اداشدہ سگریٹ ضبط کئے جس کے …
رواں مالی سال 22 کروڑ 53 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے غیر قانونی سگریٹ ضبط، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کی کارکردگی کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):ٹیکس کمپلائنس میں اضافے کےعمل کو تیز تر کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک (IREN) اسکواڈز نےمالی سال 2021-22 کے سات ماہ میں 225382680روپے مالیت کے93526800غیر قانونی سگریٹ ضبط کئے جس میں 183904753 روپے کے ڈیوٹی اور ٹیکسز شامل ہیں۔
اسی طرح آئی آرای این نے جنوری 2022 کے دوران29708028روپے(تقریباً13080000سٹکس) کے نان ڈیوٹی/غیرٹیکس اداشدہ سگریٹ ضبط کئے جس کے نتیجے میں 27769698روپے کی ٹیکس چوری پکڑی گئی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی آر ای این کا قیام ستمبر 2019 کو ایک چیف کوآرڈینیٹر، سینٹرل فیلڈ کوآرڈینیٹر اور پورے پاکستان میں سات علاقائی انفورسمنٹ ہبز کے ساتھ عمل میں آیا ، جنہیں جعلی اور غیر ڈیوٹی و ٹیکس ادا شدہ سگریٹوں پرچھاپےمارنے اور ضبطگی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
ملک بھر میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا کردار ادا کرتے ہوئے تمام آئی آر ای این ہبز نے قومی خزانے کو ریونیو کے نقصان سے بچانے کے لیے ڈیوٹی نہ ادا کرنے والے اور جعلی سگریٹ کا کاروبار کرنے والے تاجروں کے خلاف اپنی کارروائی تیز کردی ہے۔ مزید برآں آئی آر ای این کو شوگر انڈسٹری کی پوری سپلائی چین میں اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔
اس مقصد کے لیے چیف کوآرڈینیٹرآئی آر ای این اور پاکستان بھر میں اس کے ریجنل انفورسمنٹ اسکواڈ چھاپے مارنے کیلئے مستعد ہیں اور غیر ٹیکس ادا شدہ چینی کے سٹاک کو ضبطگی کرتے ہیں جو کہ ٹیکس سٹیمپ کے بغیر فیکٹری کے احاطے/گوداموں سے باہر جاتے ہیں۔
نتیجتاًآئی آر ای این اسکواڈز نے ملک کے کونے کونے میں شوگر سیکٹر کے عدم تعمیل کرنے والے سپلائی چین آپریٹرز کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جا سکے۔وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو شوکت فیاض ترین نےآئی آر ای این سکواڈز کی کارکردگی کو سراہا اور کامیاب چھاپے مارنے والے افسران کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے آئی آر ای این کی بہادرانہ مہم کو مارکیٹ میں ٹیکس ادا نہ کرنے والی اشیاء کے ناسور سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔








