اقوام متحدہ ۔25فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے )کے صدر عبداللہ شاہدنے روس، یوکرین تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76ویں اجلاس کے صدر عبداللہ شاہد یوکرین میں فوری جنگ بندی اور تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ …
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی روس، یوکرین تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔25فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے )کے صدر عبداللہ شاہدنے روس، یوکرین تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76ویں اجلاس کے صدر عبداللہ شاہد یوکرین میں فوری جنگ بندی اور تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
یو این جی اے کے صدر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ فوری جنگ بندی، تناؤ میں کمی اور بات چیت کی طرف کی اپیل کرتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کا چارٹر خود مختار مساوات کے اصول پر مبنی ہے۔ انہوں نے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے بین الاقوامی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کریں۔








