سیاسی مذاکرات یوکرینی بحران کے حل کی بنیاد ہے، سعودی عرب

80
غزہ کی امداد، سعودی عرب کا سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم
غزہ کی امداد، سعودی عرب کا سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم

ریاض۔5مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے روسی اپنے ہم منصب سرگئی لاوروف سے فون پر بات کی اورماسکو اور یوکرین کے درمیان جاری لڑائی روکنے اور تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے یوکرین کے وزیر خارجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کی کوششوں کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کریں اور جنگ روک کر تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو جمعرات کو صدر ولادیمیر پیوٹن کی فون کال موصول ہونے کے بعد ہوئی، جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔