اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل کا یوکرین میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال

اقوام متحدہ۔9مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد بڑھتے ہوئے انسانی بحران بارے تبادلہ خیال کیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامتی کونسل میں گزشتہ روز منعقدہ ہنگامی اجلاس میں امریکا اور دیگر نے عام شہریوں کے انخلا کے لیے روس سے محفوظ راستے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کہا،تاہم روس کا کہنا تھا کہ یوکرین خود اپنے شہریوں …

اقوام متحدہ۔9مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد بڑھتے ہوئے انسانی بحران بارے تبادلہ خیال کیا ہے۔

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامتی کونسل میں گزشتہ روز منعقدہ ہنگامی اجلاس میں امریکا اور دیگر نے عام شہریوں کے انخلا کے لیے روس سے محفوظ راستے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کہا،تاہم روس کا کہنا تھا کہ یوکرین خود اپنے شہریوں کو انخلا کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ۔

اجلاس میں یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا کہ یوکرین سے نکلنے والے 17 لاکھ سے زائد افراد میں 50 فیصد بچے ہیں جن میں سے کئی بچے انتہائی ذہنی صدمے سے دوچار ہیں۔

انہوں نے یوکرین میں جاری فوجی کارروائیوں کو فوراً روکنے پر زور دیا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تمام ضرورت مند افراد تک انسانی امداد کی فوری رسائی کو یقینی بنانے کی معقول ضمانت درکار ہے۔