اقوام متحدہ ۔9مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ صومالیہ اورایتھوپیامیں خشک سالی سے 845,000 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے چیف ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ایتھوپیا میں 1.5 ملین سے زیادہ مویشی ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اور ہمارےشراکت دار خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کی امداد میں …
ایتھوپیااور صومالیہ میں خشک سالی سے 8 لاکھ45ہزار افراد بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔9مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ صومالیہ اورایتھوپیامیں خشک سالی سے 845,000 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے چیف ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ایتھوپیا میں 1.5 ملین سے زیادہ مویشی ہلاک ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اور ہمارےشراکت دار خشک سالی سے متاثرہ لوگوں کی امداد میں اضافہ کر رہے ہیں اور ایتھوپیا میں 2.7 ملین سے زیادہ لوگوں تک خوراک کی امداد پہنچا چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا تقریباً 175,000 لوگ بے گھر ہو چکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ 120 میٹرک ٹن سے زیادہ ادویات اور دیگر سامان گزشتہ ماہ ایتھوپیا کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بھیجا گیا اور انسانی ہمدردی کے کارکن غذائی قلت کے شکار بچوں کے علاج کے لیے علاج کی خوراک تقسیم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صومالیہ میں 4.5 ملین افراد متاثر ہیں اور تقریباً 670,000 اپنے گھروں کو چھوڑ چکے ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ مسلسل خشک سالی سے آنے والے دنوں میں 5 سال سے کم عمر1.4 ملین سے زیادہ بچے، شدید غذائی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ؕ
انہوں نے کہا کہ عطیہ دہندگان کے باوجوداضافی فنڈنگ کی فوری ضرورت ہے کیونکہ ضروریات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔








