جنیوا۔9مارچ (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہاکہ عالمی وبا کووڈ-19 سے اموات کی تعداد 6 ملین سے تجاوزکر گئی ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جاری کردی رپورٹ میں کہا گیا کہ وبائی مرض کووڈ- 19 سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد6 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جو منگل تک 6,004,421 تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی سطح …
کووڈ-19 کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد6 ملین سے تجاوز کر گئی ، ڈبلیو ایچ او

مزید خبریں
جنیوا۔9مارچ (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہاکہ عالمی وبا کووڈ-19 سے اموات کی تعداد 6 ملین سے تجاوزکر گئی ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جاری کردی رپورٹ میں کہا گیا کہ وبائی مرض کووڈ- 19 سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد6 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جو منگل تک 6,004,421 تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی سطح پر اب تک کووڈ- 19کے 446,511,318 تصدیق شدہ کیسز ہیں جن میں 6,004,421 اموات بھی شامل ہیں۔ امریکا میں تصدیق شدہ کیسز اور اموات دونوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے، جس میں 78 ملین سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز اور 951,348 اموات ہیں، جو کہ دنیا کی مجموعی تعداد کا بالترتیب 17.6 فیصد اور 15.8 فیصد ہیں۔
امریکا کے بعدبھارت اور برازیل کا نمبر آتا ہے جہاں بالترتیب 42 ملین اور 29 ملین سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں اور ساتھ ہی 515,210 اور 652,143 اموات بھی ہوئی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے علاقائی دفاتر کے مطابق براعظم امریکا اور یورپ میں اب تک بالترتیب 148 ملین اور 183 ملین سے زیادہ تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جہاں اموات کی تعدادبالترتیب 2,649,627 اور 1,891,911 ریکارڈ کی گئی ہے۔








