سعودی عرب،مسجد الحرام میں حجر اسود کی مرمت کا کام مکمل

مکہ مکرمہ۔10مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی الحرمین الشریفین انتظامیہ نے حجر اسود کی مرمت کا کام مکمل کرلیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے نے الحرمین الشریفین انتظامیہ کے شعبہ مینٹی نینس کے سربراہ ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید کی میڈیا گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ حجر اسود کی مرمت کا کام رمضان المبارک کی آمد کی تیاریوں کے ضمن میں مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے …

مکہ مکرمہ۔10مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی الحرمین الشریفین انتظامیہ نے حجر اسود کی مرمت کا کام مکمل کرلیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے نے الحرمین الشریفین انتظامیہ کے شعبہ مینٹی نینس کے سربراہ ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید کی میڈیا گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ حجر اسود کی مرمت کا کام رمضان المبارک کی آمد کی تیاریوں کے ضمن میں مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انتہائی جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین کی ٹیم کی مدد سے حجر اسود کی مرمت کا کام کیا گیا ہے۔