ریاض۔11مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں ریاض میں جی ای این بین الاقومی کانفرنس منعقد کی جائے گی،جی ای این بین الاقوامی کانفرنس چھوٹے اور درمیانےحجم کے اداروں کی جنرل اتھارٹی ریاض میں منعقد کرے گی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس کی سرپرستی کریں گے، کانفرنس کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر اور رٹز کارلٹن ہوٹل میں 27 تا 30 مارچ 2022 …
شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں جی ای این بین الاقوامی کانفرنس

مزید خبریں
ریاض۔11مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں ریاض میں جی ای این بین الاقومی کانفرنس منعقد کی جائے گی،جی ای این بین الاقوامی کانفرنس چھوٹے اور درمیانےحجم کے اداروں کی جنرل اتھارٹی ریاض میں منعقد کرے گی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس کی سرپرستی کریں گے، کانفرنس کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر اور رٹز کارلٹن ہوٹل میں 27 تا 30 مارچ 2022 کومنعقد ہوگی۔ایس پی اے کے مطابق جی ای سی نیٹ ورک نے کانفرنس کی میزبانی کے لیے ریاض کا انتخاب کیا ہے۔
اس کا باعث یہ ہے کہ مملکت کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کے لیے سہولت کاری اور کاروبار کے آغاز کے لیے بہترین مواقع فراہم کرنے والے گراف میں پوری دنیا میں سرفہرست آگیا ہے۔
کانفرنس میں 180 ممالک شریک ہوں گے۔ 150 سے زیادہ اہم شخصیات کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ ان میں ایپل کمپنی کے بانی اسٹیو وزنیاک اور نیٹ فلیکس کے بانی مارک رینڈولف کے علاوہ متعدد عالمی ماہرین شریک ہوں گے۔








