اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):مالیاتی خدمات کی تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں مالیاتی خدمات کی برآمدات میں 7.40 فیصد اوردرآمدات میں 10.30 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مالیاتی خدمات کے شعبہ میں …
مالیاتی خدمات کی تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں اضافہ، مالیاتی خدمات کی برآمدات میں 7.40 فیصد اوردرآمدات میں 10.30 فیصدکی نموریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):مالیاتی خدمات کی تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال میں مالیاتی خدمات کی برآمدات میں 7.40 فیصد اوردرآمدات میں 10.30 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مالیاتی خدمات کے شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو58 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.40 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مالیاتی خدمات کی برآمدات سے ملک کو54 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔جنوری میں مالیاتی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 10 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جنوری میں بھی 10 ملین ڈالرتھا،
مالی سال 2021 میں مالیاتی خدمات کی برآمدات سے ملک کو101 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مالیاتی خدمات کی درآمدات پر107 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.30 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مالیاتی خدمات کی درآمدات پر97 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا،جنوری میں مالیاتی خدمات کی درآمدات کاحجم 14 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری میں 12 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا،
مالی سال 2021 میں مالیاتی خدمات کی درآمدات پر468 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔








