انڈونیشیا اور فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے، سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

جکارتہ /منیلا۔14مارچ (اے پی پی):انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا اور فلپائن کے جزیرہ لوزون کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ کوئی سونامی وارننگ جاری کی گئی۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ پیر کی صبح کو انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا کے مغربی ساحل کے قریب 6.7درجے جبکہ فلپائن کے جزیرہ لوزون کے قریب 110کلومیٹر کے فاصلے پر …

جکارتہ /منیلا۔14مارچ (اے پی پی):انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا اور فلپائن کے جزیرہ لوزون کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ کوئی سونامی وارننگ جاری کی گئی۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ پیر کی صبح کو انڈونیشیا کے جزیرہ سماترا کے مغربی ساحل کے قریب 6.7درجے جبکہ فلپائن کے جزیرہ لوزون کے قریب 110کلومیٹر کے فاصلے پر 6.4درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

دونوں ممالک کے حکام نے بتایا کہ زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں اور نہ ہی سونامی کا خطرہ ہے۔ انڈونیشیا کےقدرتی آفات کے ادارہ (بی این پی بی) نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز جزیرہ سماترا کے شہر پریامن کے مغرب میں 167کلومیٹڑ کے فاصلے پر تھا جس کی گہرائی 21کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے جھٹکے صوبہ نارتھ سماترا کے جزیروں نیاس اور حبالا میں بھی محسوس کیے گئے۔ انڈونیشیا کے میٹرولوجی اور جیوفزکس ایجنسی (بی کے ایم جی) نے بتایا کہ زلزلے کے بعد شدید آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا۔

پیر کی صبح کو فلپائن میں آنے والے زلزلے کے دارالحکومت منیلا سمیت جزیرہ لوزون کے قریب محسوس کیے گئے تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔