اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):پاکستان اورجنوبی امریکاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جنوبی امریکا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں 63.85 فیصد جبکہ درآمدات میں 59.26 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ارجنٹائن،برازیل،یوراگوئے اور …
پاکستان اورجنوبی امریکا کے درمیان تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ، برآمدات میں 63.85 فیصد، درآمدات میں 59.26 فیصد نموریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):پاکستان اورجنوبی امریکاکے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جنوبی امریکا کے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں 63.85 فیصد جبکہ درآمدات میں 59.26 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ارجنٹائن،برازیل،یوراگوئے اور جنوبی امریکاکے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 214.01 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 63.85 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی امریکا کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 130.61 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
جنوری 2021 میں جنوبی امریکا کو برآمدات سے ملک کو34.31 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا،جنوری 2021 میں جنوبی امریکاکو18.43 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں، مالی سال 2021 میں جنوبی امریکا کو پاکستان کی برآمدات کاحجم 256.93 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جنوبی امریکا سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 59.26 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،جولائی سے لیکرجنوری تک کی مدت میں جنوبی امریکاکے ممالک سے درآمدات کاحجم 619.66 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی امریکاکے ممالک سے درآمدات کاحجم 389.08 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،
جنوری میں جنوبی امریکاسے درآمدات کاحجم 82.30 ملین ڈالررہاجوگزشتہ سال جنوری میں 70.32 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2021 میں جنوبی امریکاکے ممالک سے درآمدات پر897.66 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔








