اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 15 قرضہ دینےوالے ممالک سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے معاہدوں، رمضان ریلیف پیکج کے تحت 8.2 ارب روپے کی سبسڈی اور سیڈکاٹن کی قیمت 5700 روپے فی 40 کلوگرام مقررکرنے کی منظوری دیدی،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ابتدائی طورپرکاٹن کی دوملین گانٹھیں خریدنے کی بھی اجازت دی جس کی مقدار کاماہانہ بنیادوں معائنہ کیاجائیگا۔ کابینہ کی اقتصادی …
ای سی سی نے 15 قرضہ دینے والے ممالک سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے معاہدوں، رمضان ریلیف پیکج کے تحت 8.2 ارب روپے کی سبسڈی اور سیڈکاٹن کی قیمت 5700 روپے فی 40 کلوگرام مقررکرنے کی منظوری دیدی

مزید خبریں
اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 15 قرضہ دینےوالے ممالک سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے معاہدوں، رمضان ریلیف پیکج کے تحت 8.2 ارب روپے کی سبسڈی اور سیڈکاٹن کی قیمت 5700 روپے فی 40 کلوگرام مقررکرنے کی منظوری دیدی،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ابتدائی طورپرکاٹن کی دوملین گانٹھیں خریدنے کی بھی اجازت دی جس کی مقدار کاماہانہ بنیادوں معائنہ کیاجائیگا۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کااجلاس منگل کویہاں وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت منعقدہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء سیدفخرامام، اسدعمر،عمرایوب خان، حماداظہر،مخدوم خسروبختیار، وزیراعظم کے مشیرعبدالرزاق داؤد، وفاقی سیکرٹریز اورسینئرحکومتی افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزارت اقتصادی امورکی جانب سے گروپ 20 ممالک کے قرضہ معطلی اقدام(ڈی ایس ایس آئی) سے معتلق سمری پیش کی گئی۔ ای سی سی نے ڈی ایس ایس آئی کے تحت 15 قرضہ دینے والے والے ممالک سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے معاہدوں کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں پیٹرولئیم ڈویژن کی جانب سے پائپ لائن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (ایل این جی ٹو) کیلئے میسرز فیصل بینک کے حق میں 21 ارب روپے کی ساورن گارنٹی سے متعلق سمری کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پیٹرولئیم ڈویژن کی جانب سے اوجی ڈی سی ایل کے جھل مگسی گیس کی سوئی سدرن کو دوبارہ تخصیص سے متلعق سمری پرای سی سی نے جھل مگسی گیس سے سوئی سدرن کو15 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مختص کرنے کی منظوری دیدی۔سوئی سدرن جھل مگسی ٹاون کوگیس فراہم کرے گا، سوئی سدرن کوگیس کی اس تخصیص سے طلب اوررسد کے درمیان فرق کوکم کرنے میں مدد ملے گی ۔
وزارت پیٹرولئیم کی ایک اورسمری پرای سی سی نے ماڑی گیس ڈیپ گیس ریزروائیرسے سوئی نادرن کو30 جون 2024 تک 110 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں وزرت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج سے متعلق سمری پیش کی گئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت احساس راشن رعایت پروگرام کی بجائے پوری آبادی کیلئے 8.2 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دیدی۔
ای سی سی نے اس حوالہ سے مضبوط اورہموارطریقہ ہائے کاروضع کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے کاٹن کی فصل 2022-23 کی امدادی قیمت سے متعلق سمری پیش کی گئی، ملک میں کاٹن کی فصل میں اضافہ اورملکی مارکیٹ میں استحکام لانے کیلئے ای سی سی نے سیڈکاٹن کی قیمت 5700 روپے فی 40 کلوگرام مقررکرنے کی منظوری دیدی،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ابتدائی طورپرکاٹن کی دوملین گانٹھیں خریدنے کی بھی اجازت دی جس کی مقدار کاماہانہ بنیادوں پرمعائنہ کیاجائیگا۔
پی ایس او اورآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں فرق کے کلیمز(پی ڈی سی) سے متعلق تحفظات پرپیٹرولئیم ڈویژن کی جانب سے اس حوالہ سے طے کردہ طریقہ ہائے کارپرنظرثانی سے متعلق سمری پیش کی گئی ، ای سی سی نے سمری اوراس مقصد کیلئے 31 مارچ 2022 تک ادائیگیوں کیلئے اخراجات کی مدمیں 11.73 ارب روپے کے اضافی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔
اجلاس میں پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ کیلئے 200 ملین روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پاک یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے منصوبہ کیلئے ہائیرایجوکیشن کے حق میں 3500ملین روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔








