اقتصادی اشاریوں سے معیشت کی مضبوط بنیادوں پراستوارہونے کی عکاسی ہورہی ہے، وزیرخزانہ شوکت ترین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ اقتصادی اشاریوں سے معیشت کی مضبوط بنیادوں پراستوارہونے کی عکاسی ہورہی ہے۔ جمعہ کواپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ آج صارفین کیلئے قیمتوں کے ہفتہ وارحساس اشاریہ اور بڑی صنعتوں کی پیداوار(ایل ایس ایم) کے حوالہ سے دواہم اعدادوشمارجاری ہوئے ہیں،دونوں اشاریوں سے مضبوط اقتصادی بنیادوں کی عکاسی ہورہی ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے …

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ اقتصادی اشاریوں سے معیشت کی مضبوط بنیادوں پراستوارہونے کی عکاسی ہورہی ہے۔

جمعہ کواپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ آج صارفین کیلئے قیمتوں کے ہفتہ وارحساس اشاریہ اور بڑی صنعتوں کی پیداوار(ایل ایس ایم) کے حوالہ سے دواہم اعدادوشمارجاری ہوئے ہیں،دونوں اشاریوں سے مضبوط اقتصادی بنیادوں کی عکاسی ہورہی ہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7.6 فیصدکی نموہوئی ہے، اسی طرح جنوری 2022 میں گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 8.2 فیصدکی شرح سے اضافہ ہواہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ اسی طرح صارفین کیلئے قیمتوں کے ہفتہ وارحساس اشاریہ (ایس پی آئی) میں 1.37 فیصد جبکہ دسمبرکے مقابلہ میں 21 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں جن بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ ہواہے ان میں فوڈ، مشروبات، تمباکو، ٹیکسٹائل، ایپرل، لیدر،لکڑی سے بنی مصنوعات، پیپراینڈبورڈ، کوئلہ وپیٹرولئیم مصنوعات، کیمکلز،کھادیں، غیردھاتی معدنی مصنوعات، آئرن اینڈسٹیل فیبریکیٹڈمیٹلز، کمپوٹرز، الیکٹرانکس وآپٹکل مصنوعات، مشینیری وآلات، ٹرانسپورٹ، فرنیچر، اورفٹ بالز شامل ہیں۔

 

مزید خبریں