اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ جنوری 2022 میں بڑے پیمانے کی صنعتوں(ایل ایس ایم ) کی شرح نمو میں 8.2 فیصد اضافہ ہواہے،جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری کے دوران شرح نمو میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا۔ وزارت صنعت و پیداوار کی رپورٹ کے مطابق آٹوموبائل اور کھاد کی صنعت سمیت تمام بڑی صنعتوں نے اس مدت میں …
جنوری 2022 میں بڑے پیمانے کی صنعتوں کی شرح نمو میں 8.2 فیصد اضافہ ہوا،وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار

مزید خبریں
اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ جنوری 2022 میں بڑے پیمانے کی صنعتوں(ایل ایس ایم ) کی شرح نمو میں 8.2 فیصد اضافہ ہواہے،جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری کے دوران شرح نمو میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا۔ وزارت صنعت و پیداوار کی رپورٹ کے مطابق آٹوموبائل اور کھاد کی صنعت سمیت تمام بڑی صنعتوں نے اس مدت میں غیر معمولی شرح نمو کا مظاہرہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے کی صنعتوں کی نمو میں اضافہ ملک میں مینوفیکچرنگ صنعت اور روزگار کے مواقع کو بڑھانے کے لیے ناگزیر ہے۔ حال ہی میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انڈسٹریل پروموشن پیکج کا اعلان کیا ہے جس سے نہ صرف ملک میں صنعت کاری کا احیاء ہوگا بلکہ ہمارے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بھی فروغ ملے گا۔
رپورٹ میں پی بی ایس کے اعداد و شمار کےحوالے سے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں جنوری 2022 مہینے میں صنعت کی پیداوار جنوری 2021 کی پیداوار کے مقابلے میں 8.2 فیصد اضافہ ہواجبکہ جولائی تا جنوری22-2021کے دوران جن اہم شعبوں نے مثبت نمو دکھائی ان میں ٹیکسٹائل2.9فیصد ، خوراک3.4فیصد، مشروبات 2.5فیصد، تمباکو21.9فیصد، ملبوسات 18.3فیصد اور4.5فیصد چمڑے کی مصنوعات شامل ہیں
جبکہ لکڑی کی مصنوعات 172.2فیصد، کاغذ اور بورڈ8.2فیصد، کوک اور پیٹرولیم مصنوعات 0.5فیصد، کیمیکلز5.4فیصد، کیمیائی مصنوعات15.5فیصد، آٹوموبائل63.5فیصد، آئرن اور اسٹیل مصنوعات17.52فیصد، فرنیچر 553.فیصد، آٹوموبائل63.5فیصد اور دیگر مینوفیکچرنگ 22.2 میں اضافہ دیکھا گیا۔








