افغانستان میں خوراک کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوچکا ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 19مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی اقتصادیات کو نقصان ہو رہا ہے، جس کے بالخصوص غریب اور تنازعات کے شکار ممالک پر شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترجمان شیلی ٹھاکرال نے بتایا کہ صرف افغانستان میں خوراک کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہو …

اقوام متحدہ ۔ 19مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی اقتصادیات کو نقصان ہو رہا ہے، جس کے بالخصوص غریب اور تنازعات کے شکار ممالک پر شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کی ترجمان شیلی ٹھاکرال نے بتایا کہ صرف افغانستان میں خوراک کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ افغانستان میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ایک بلین ڈالر خرچ کر چکا ہے لیکن اسے مزید ڈیڑھ بلین ڈالر کی ضرروت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے متعدد غریب ممالک میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔