اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین میں پیش آنے والے مسافر طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ چین میں گرنے والے مسافر بردار طیارےکے حادثے سے دلی صدمہ پہنچا ہے، اس المناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین ، چینی حکومت اور برادر عوام سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے چین کی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔