اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں شہری تنصیابت پر حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ۔22مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریش نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں شہری تنصیابت پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں امن اور علاقائی استحکام کے امکانات اور ہمارے خصوصی ایلچی ہنس گرنڈبرگ کی جاری ثالثی کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان …

اقوام متحدہ۔22مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریش نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں شہری تنصیابت پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں امن اور علاقائی استحکام کے امکانات اور ہمارے خصوصی ایلچی ہنس گرنڈبرگ کی جاری ثالثی کی کوششوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور مزید کشیدگی بڑھنے سے گریز کریں۔

انہوں نےفریقین پر زور دیا کہ وہ ہنس گرونڈبرگ کے ساتھ تعمیری اور پیشگی شرائط کے بغیر بات چیت کریں۔ خصوصی ایلچی کا مقصد یمن میں تنازع کے خاتمے کے لیے ایک جامع مذاکراتی تصفیے تک پہنچنے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھانا ہے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے گزشتہ روز سعودی عرب میں سعودی تیل کی کمپنی آرامکو کی تنصیبات اور توانائی کی دیگر تنصیابت پر حملوں کی ذمہ داری قبو ل کی ۔