یوم پاکستان کے موقع پر ریاض میں واقع کنگڈم ٹاور کو پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا

ریاض ۔24مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان کے موقع پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع کنگڈم ٹاور کو پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی سب سے بلند وبالا عمارت کنگڈم ٹاور کو سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا تھا۔ سعودی عرب کی اس بلند و بالا عمارت کو پاکستانی …

ریاض ۔24مارچ (اے پی پی):یوم پاکستان کے موقع پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع کنگڈم ٹاور کو پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی سب سے بلند وبالا عمارت کنگڈم ٹاور کو سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا تھا۔

سعودی عرب کی اس بلند و بالا عمارت کو پاکستانی پرچم کے رنگوں رنگنے کا یہ اقدام یوم پاکستان کے موقع پر اٹھایا گیا،جس سے مملکت میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کو خوش کر دیا۔