اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ اتوار کو لاہور،اسلام آباد موٹروے پر اہلیان لاہور ضمیر فروشی کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد پریڈ گراونڈمیں ہونے والے تاریخی جلسے میں شرکت کےلئے لاہور میں زبردست عوامی ریلی نکالی جائے گی، ریلی 27 مارچ کو صبح 9 بجے موٹروے پر راوی ٹال پلازا گزرنے کے بعدایک مقام پر اکٹھی ہو ٘ں گی،
اتوار انشااللہ اہلیان لاہور کی ایک بہت بڑی تعداد اس ملک کی سیاست میں ضمیر فروشی اور کرپشن کے خلاف اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو پی ڈی ایم جلسوں کے انعقاد پر جھگر پڑتی ہے وہ اکٹھی حکومت کیا بنائے گی، کل عوام کا سمندر ان کے تمام خیالی پلاؤ کا بندوبست کر دے گا، 27 مارچ کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ایک سمندر ہوگا جو اپوزیشن کے تمام خوابوں کو خاک میں ملا دے گا۔