ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمد میں پہلے آٹھ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 30 فیصد اضافہ

45
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):ملک سے ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر( گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں )30 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ( جولائی 2021 تا فروری 2022) کے دوران ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.689 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 30 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.300 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

فروری 2022 میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات کاحجم 201 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 12 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو179 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک سے خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے،جولائی تا فروری 2022 خدمات کی برآمدات سے ملک کو4.492 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.801 ارب ڈالرتھا