ریاض۔30مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں الحرمین الشریفین انتظامیہ نے رمضان کے دوران مسجد نبویؐ کے لیے آپریشنل پلان جاری کیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ کے معاون سربراہ نے بتایا کہ رمضان کے دوران زائرین کو بہترین اور معیاری سہولتیں فراہم کیئے جانے کے پیش نظر مسجد کے صحنوں اور چھت پر نماز کے انتظامات کیے گئے ہیں تا کہ تمام زائرین سکون واطمینان ،سہولت …
الحرمین الشریفین انتظامیہ نے مسجد نبویؐ کے لیے رمضان آپریشنل پلان جاری کر دیا

مزید خبریں
ریاض۔30مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں الحرمین الشریفین انتظامیہ نے رمضان کے دوران مسجد نبویؐ کے لیے آپریشنل پلان جاری کیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ کے معاون سربراہ نے بتایا کہ رمضان کے دوران زائرین کو بہترین اور معیاری سہولتیں فراہم کیئے جانے کے پیش نظر مسجد کے صحنوں اور چھت پر نماز کے انتظامات کیے گئے ہیں تا کہ تمام زائرین سکون واطمینان ،سہولت اورآسانی سےعبادت کر سکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ رمضان کے دوران ہر روز اٹھارہ علمی درس ہوں گے۔علاوہ ازیں ٹیلی فون کے ذریعے مذہبی استفسارات کے جواب دیے جائیں گے۔ لائبریوں اورنمائش گاہوں کے دروازے سب کےلیے کھلے ہوں گے، خطبات اور لیکچرزکے ترجمے کی سہولت ہوگی۔حرمین شریفین انتطامیہ کے مطابق ’مسجد نبویؐ میں نئے قالین بچھائے جائیں گے ،2 ہزار 600 نئے قالین ہوں گے،ہر حصے میں روزانہ آب زم زم کے 14 ہزار کولر ہر حصے میں دستیاب ہوں گے۔
افطار کے دوران آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔ مسجد نبویؐ میں ریاض الجنہ، مسجد نبوی کی چھت اور صحنوں میں دن بھی تین مرتبہ صفائی کا اہتمام ہوگا جبکہ دیگر حصوں میں دن میں پانچ مرتبہ صفائی کی جائےگی۔مغرب، عشا، تراویح، جمعہ اور عید کی نمازوں کے لیے نئے مغربی صحنوں کو زائرین کے لیے کھولا جائے گا۔ رش کے دوران مسجد نبویؐ کی چھت اور تمام دروازے حسب ضرورت کھولے جائیں گے۔3200 اہلکار زائرین اور نمازیوں کی خدمت پر مامور ہوں گے۔








