ہمسایہ ممالک افغان عوام کے بہتر مستقبل کے لیے کردار ادا کریں، پرامن، مستحکم، ترقی پذیر اور خوشحال افغانستان افغان عوام کی خواہش ہے، چینی صدر

بیجنگ۔31مارچ (اے پی پی):چینی صدر ژی جنگ پنگ نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کے بہتر مستقبل کے لیے ان کی حمایت کے لیے اپنی تمام ممکنہ کوششیں کریں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے جمعرات کو چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے ضلع تونشی میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس میں اپنے تحریری پیغام میں …

بیجنگ۔31مارچ (اے پی پی):چینی صدر ژی جنگ پنگ نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کے بہتر مستقبل کے لیے ان کی حمایت کے لیے اپنی تمام ممکنہ کوششیں کریں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے جمعرات کو چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے ضلع تونشی میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس میں اپنے تحریری پیغام میں کہا کہ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام نے ماضی میں شدید مشکلات کا سامنا کیا اور اب اسے مختلف شعبوں میں فوری ترقی اور اہم تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کا مشترکہ ہمسایہ اور شراکت دار ملک ہےاورہمارا اس کے پہاڑوں اور دریائوں کے ساتھ وابستگی سے باہمی مستقبل جڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پرامن، مستحکم، ترقی پذیر اور خوشحال افغانستان تمام افغان عوام کی خواہش ہے اور یہ علاقائی ممالک اور عالمی برادری کے مشترکہ مفادات میں بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوستی اوربہتر ہمسائیگی کسی ملک کے لیے انمول ہے۔چینی صدر نے کہا کہ چین نے ہمیشہ افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا ہے اوراس ملک میں امن، استحکام اور ترقی کے حصول کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ستمبر سے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کے طریقہ کار نے ہمسایہ ممالک کی مضبوطی کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی ہے، اس طرح افغانستان میں مستحکم منتقلی کو فروغ دینے میں ایک تعمیری کردار ادا کیا ہے۔

چینی صدر نے زور دیا کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک ایک روشن مستقبل کی تعمیر میں افغانستان کے عوام کی حمایت کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے اور کوششوں کو مربوط کرنے کی پوری کوشش کریں۔