کووڈ 19وائرس کی نئی اقسام کی عالمی سطح پر منتقلی کے جاری رہنے کے ساتھ ساتھ ارتقاء پذیر ہونے کا امکان ہے، ڈبلیو ایچ او

73
World Health Organization
World Health Organization

جنیوا۔31مارچ (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نےکہا کہ کووڈ 19وائرس کی نئی اقسام کی عالمی سطح پر منتقلی کے جاری رہنے کے ساتھ ساتھ ارتقاء پذیر ہونے کا امکان ہے، لیکن اس کی شدت ویکسی نیشن اور انفیکشن سے حاصل ہونے والی قوت مدافعت کی وجہ سے کم ہو جائے گی۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے ایک آن لائن بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ کووڈ 19 وائرس کا ارتقاء جاری رہے گاکیونکہ ویکسی نیشن اور انفیکشن کی وجہ سے قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے لیکن اس کی وجہ سے ہونے والی بیماری کی شدت وقت کے ساتھ ساتھ کم ہو گی ۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ واقعات میں وقتا فوقتا اضافہ ہوتا رہتا ہے اور اموات قوت مدافعت میں کمی کے باعث ہو سکتی ہیں ۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مساوی ویکسی نیشن جان بچانے کا واحد سب سے طاقتور ذریعہ ہے۔ تاہم، چونکہ اعلیٰ آمدنی والے ممالک اب اپنی آبادیوں کے لیے ویکسی نیشن کی چوتھی خوراک لے رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی ایک تہائی آبادی بشمول افریقہ کی 83 فیصد آبادی کو ابھی تک کووڈ 19ویکسین کی ایک خوراک بھی نہیں ملی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر ہر ایک کے لئے ٹیسٹ، علاج اور ویکسین تک رسائی کو یقینی بنا کر زندگیاں بچانے کے عزم کا اظہار کیا۔