آسٹریلیامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران25.8 فیصداضافہ

75
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25.8 فیصدکی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لےکرفروری 2022 تک کی مدت میں آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 492.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25.8 فیصد زیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 391.1 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔فروری 2022 میں آسٹریلیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 55.6 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجنوری میں 46.2 ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 49.8 ملین ڈالر تھا۔

حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات،سہولیات اورترغیبات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.6 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔