پاکستان میں تمام سیاسی جماعتوں سے ملکی ترقی و استحکام کے لئے اعلیٰ ترین ملکی مفاد کو برقرارکھنے کی امید کرتے ہیں ،چین

بیجنگ۔31مارچ (اے پی پی):چین نےاس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں ملکی ترقی اور استحکام کے اعلیٰ ترین مفاد کو برقرار رکھیں گی۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگ کے دوران کہی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین نےعدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند رہنے کا عزم کر رکھاہے۔ …

بیجنگ۔31مارچ (اے پی پی):چین نےاس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں ملکی ترقی اور استحکام کے اعلیٰ ترین مفاد کو برقرار رکھیں گی۔

یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی بریفنگ کے دوران کہی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین نےعدم مداخلت کی پالیسی پر کاربند رہنے کا عزم کر رکھاہے۔

انہوں نے کہا کہ سدا بہاراسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنراور پاکستان کے دوست ہمسایہ کے طور پر ہمیں پوری امید ہے کہ پاکستان میں تمام فریق متحد رہیں گے اور ملکی ترقی اور استحکام کے اہم مفاد کو برقرار رکھیں گے۔