انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے

جکارتہ ۔5اپریل (اے پی پی):انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ انڈونیشیا کے محکمہ ارضیات اور موسمیات کے مطابق مشرقی صوبے شمالی مالوکو میں منگل کی صبح 6.0 درجہ شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں کسی قسم کے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلہ مقامی قوت کے مطابق صبح 8 بجکر 44 منٹ پرآیا جس کا مرکز صوبے کے ہلمہرہ …

جکارتہ ۔5اپریل (اے پی پی):انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ انڈونیشیا کے محکمہ ارضیات اور موسمیات کے مطابق مشرقی صوبے شمالی مالوکو میں منگل کی صبح 6.0 درجہ شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں کسی قسم کے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

زلزلہ مقامی قوت کے مطابق صبح 8 بجکر 44 منٹ پرآیا جس کا مرکز صوبے کے ہلمہرہ بارات (مغربی ہلمہرہ) ضلع سے 108 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھیں ۔شمالی مالوکو صوبے کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اینڈ مٹیگیشن ایجنسی نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکوں سے صوبے میں کسی قسم کا کوئی نقصان یا جانی نقصان نہیں ہواہے۔