ورلڈ فوڈ پروگرام کا لبنانی کے لیے راشن پروگرام میں اضافے کا اعلان

بیروت ۔11اپریل (اے پی پی):لبنان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک ( ڈبلیو ایف پی) کے علاقائی ڈائریکٹر اور نمائندے عبداللہ الوردات نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) ملک میں بگڑتے ہوئے غذائی عدم تحفظ کے پیش نظر لبنانیوں میں تقسیم کیے جانے والے راشن میں اضافہ کرے گا۔ مقامی ٹی وی چینل نے ڈبلیو ایف پی کے کنٹری ڈائریکٹر کے حوالے سے بتایا کہ ہم …

بیروت ۔11اپریل (اے پی پی):لبنان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک ( ڈبلیو ایف پی) کے علاقائی ڈائریکٹر اور نمائندے عبداللہ الوردات نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) ملک میں بگڑتے ہوئے غذائی عدم تحفظ کے پیش نظر لبنانیوں میں تقسیم کیے جانے والے راشن میں اضافہ کرے گا۔

مقامی ٹی وی چینل نے ڈبلیو ایف پی کے کنٹری ڈائریکٹر کے حوالے سے بتایا کہ ہم لبنانیوں کو مالی امداد فراہم کر رہے ہیں اور آبادی کے لیے خوراک کے راشن میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ لبنان کے پاس گندم کے ذخائر نہیں ہیں کیونکہ یہ ملک اپنی 85 فیصد گندم یوکرین سے درآمد کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت اس اجناس کو خریدنے کے لیے متبادل ذرائع کی تلاش میں ہے۔ ڈبلیو ایف پی کے مطابق، لبنان میں مقیم تقریباً 2.1 ملین لبنانی اور 1.3 ملین شامی مہاجرین غربت اور خوراک کی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور انہیں امداد کی ضرورت ہے۔