دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 50 کروڑسے تجاوز کر گئی ، عالمی ادارہ صحت

جنیوا۔15اپریل (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 500 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ نے عالمی ادارہ صحت کی تازہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 50 کروڑ ایک لاکھ 86 ہزار 525 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 61 لاکھ 90 ہزار …

جنیوا۔15اپریل (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 500 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ نے عالمی ادارہ صحت کی تازہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 50 کروڑ ایک لاکھ 86 ہزار 525 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 61 لاکھ 90 ہزار 349 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

امریکا میں کووڈ۔19 کے کیسز کی تعداد 79.71 ملین اور اموات 9 لاکھ 79 ہزار 321 تک پہنچ گئی ہیں جو کہ دنیا بھر کے مجموعی کیسز کا تقریبا 16 فیصد ہے ،

امریکا کے بعد بھارت اور برازیل کا نمبر آتا ہے جہاں بالترتیب 43 ملین اور 30 ​​ملین سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں اور ساتھ ہی5 لاکھ 21 ہزار 737 اور 6 لاکھ 61 ہزار 493 اموات ہوئیں۔

ڈبلیو ایچ او کے علاقائی دفاتر کے مطابق یورپ اور امریکا نے اب تک بالترتیب 209 ملین اور 151 ملین سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ ساتھ19 لاکھ 64ہزار 786 اور 27 لاکھ11 ہزار 779 اموات کی اطلاع دی ہے۔

دونوں خطوں میں مجموعی طور پر تصدیق شدہ کیسز میں دنیا کے کل 72 فیصد اور اموات کا 75 فیصد سے زیادہ حصہ ہے۔